نئی دہلی9دسمبر(آئی این ایس انڈیا) ٹیلی کمیونیکیشن کے محکمے نے نوسے زیادہ سم کارڈرکھنے والے صارفین کے سموں کی دوبارہ تصدیق اور تصدیق نہ ہونے پر سم کو معطل کرنے کاحکم دیاہے۔ جموں وکشمیراورآسام اور شمال مشرق کے لیے یہ نمبرچھ سم کارڈزکاہے۔محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق صارفین کے پاس اجازت سے زیادہ سم کارڈ رکھنے کی صورت میں انہیں اپنی پسند کی سم جاری رکھنے اوربیلنس آف کرنے کا اختیار دیا جائے گا۔محکمہ نے کہاہے کہ محکمہ کی طرف سے کیے گئے تجزیے کے دوران اگر کسی سبسکرائبر کے پاس تمام ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والوں کے سم کارڈز کی مقررہ تعداد سے زیادہ پائی جاتی ہے، تو تمام سموں کی دوبارہ تصدیق کی جائے گی۔DoT نے یہ قدم مالی جرائم، قابل اعتراض کالز، خودکار کالز اور دھوکہ دہی کی سرگرمیوں کے واقعات کی تحقیقات کے لیے اٹھایاہے۔محکمہ نے ٹیلی کام کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ ان تمام موبائل نمبروں کو ڈیٹا بیس سے حذف کر دیں جو قواعد کے مطابق استعمال میں نہیں ہیں۔